کولکاتہ،18 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) اگلے سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو ایک اور جھٹکالگا ہے۔ ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے شیل بھدر دت نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ دت آخری دو دنوں میں استعفیٰ دینے والے تیسرے رہنما ہیں۔
قبل ازیں سیویندو ادھیکاری اور جتیندر تیواری نے جمعرات کے روز استعفیٰ دیا تھا۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ کسی وقت بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں قائدین کی بھگدڑ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا بنگال دورہ شروع ہونے والا ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے ترنمول کانگریس کے باغیوں کی لائن لمبی ہوتی جارہی ہے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ امت شاہ کی موجودگی میں بہت سارے باغی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔سیویندوادھیکاری بی جے پی کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ 2016 کے بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی فتح میں ان کا اہم کردار تھا۔
کہا جاتا ہے کہ سویندو ادھکاری کو ریاست کے مغربی حصے میں 50 سے زیادہ نشستوں پر مقامی رہنماؤں پر کنٹرول حاصل ہے۔ شاہ کے اس دورے کے دوران ان کی پارٹی میں شمولیت کافی اہم ہوگی۔ کیونکہ بی جے پی ریاست میں اپنی حکومت بنانے کے لئے اگلے سال کے انتخابات میں مصروف ہے۔جھارکھنڈ کی حکومت نے فلموں کی شوٹنگ کی اجازت بھی دی ہے۔ اس کے علاوہ مذہبی مقامات اور انڈور ہال میں لوگوں کی تعداد 200 ہوگئی۔ اور 300 افراد کو میدانی علاقے میں جمع ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔